Is Dil Ke Chand Asason Mein Ik Mousam Hai Barsaton Mein
اس دل کے چند اثاثوں میں
اک موسم ہے برساتوں کا
Is Dil Ke Chand Asason Mein
Ik Mousam Hai Barsaton Mein
اک صحرا ہجر کی راتوں کا
اک جنگل وصل کے خوابوں کا
اس چودھویں رات کے سائے میں
جب آخری بار ملے تھے ہم
یہ دل پاگل کب بھولتا ہے
وہ باغ سفید گلابوں کا
مرے خیمۂ دل کے پاس کہیں
اک جگنو ٹھہر گیا اور پھر
سیلاب تھا ساری بستی میں
اندازوں کا، آوازوں کا
ہم لوگ جنوں کے عالم میں
منزل کی طلب بھی بھول گے
اب دل کو بھلا سا لگتا ہے
صحرا میں عکس سرابوں کا
نوشی گیلانی
Noshi Gailani

Comments
Post a Comment