Ishq Majzoob Hai , Deewana Hai Aqal Se Hosh Se Begana Hai
عشق مجذوب ہے، دیوانہ ہے
عقل سے ہوش سے بیگانہ ہے
Ishq Majzoob Hai , Deewana Hai
Aqal Se Hosh Se Begana Hai
نہ کہیں گھر، نہ کہیں در اس کا
شہر ہے، باغ ہے، ویرانہ ہے
کہیں ساغر ہے، نہ مینا، نہ سبو
مست ہے، صاحب میخانہ ہے
طالب جلوۂ جاناں بھی نہیں
آپ ہی جلوۂ جانانہ ہے
ہفتم اقلیم میں سلطان ہے وہ
اور انداز فقیرانہ ہے
بابا ذہین شاہ تاجی
Baba Zaheen Shah Taji

Comments
Post a Comment