Kisi Bhi Shay Mein Nahi Mil Raha Qarar Mujhe Charha Hai Jab Se Tere Piyar Ka Khumar Mujhe
کسی بھی شے میں نہیں مل رہا قرار مجھے
چڑھا ہے جب سے ترے پیار کا خمار مجھے
Kisi Bhi Shay Mein Nahi Mil Raha Qarar Mujhe
Charha Hai Jab Se Tere Piyar Ka Khumar Mujhe
مری چمک میں کمی آ گئی ہے وقت کے ساتھ
کسی سنار کی بَھٹّی سے پھر گزار مجھے
ہمیشہ لوٹ کے آتی ہے پہلے نقطے پر
کبھی تو مل سکے اس راہ سے فرار مجھے
مجھے تو بھیج دے واپس مرے جہاں کی طرف
زمیں کے لوگ تو کرتے نہیں شمار مجھے
میں تجھ کو ڈھونڈ کے لاؤں گا اپنی دنیا میں
تو ایک بار کسی سمت سے پکار مجھے
عمران اعوان
Imran Awan

Comments
Post a Comment