Ik Khilona Toot Jaye Ga , Naya Mil Jaye Ga Main Nahi Toh Koi Tujh Ko Dosra Mil Jaye Ga
اک کھلونا ٹوٹ جائے گا، نیا مل جائے گا
میں نہیں تو کوئی تجھ کو دوسرا مل جائے گا
Ik Khilona Toot Jaye Ga , Naya Mil Jaye Ga
Main Nahi Toh Koi Tujh Ko Dosra Mil Jaye Ga
بھاگتا ہوں ہر طرف ایسے ہوا کے ساتھ ساتھ
جس طرح سچ مچ مجھے اس کا پتہ مل جائے گا
کس طرح روکو گے اشکوں کو پسِ دیوار چشم
یہ تو پانی ہے اسے تو راستہ مل جائے گا
ایک دن تو ختم ہو گی لفظ و معنی کی تلاش
ایک دن تو مجھ کو میرا مدعا مل جائے گا
ایک دن تو اپنے جھوٹے خول کو توڑے گا وہ
ایک دن تو اس کا دروازہ کھلا مل جائے گا
جا رہا ہوں اس یقیں سے اس کے چھوڑے گھر کی سمت
جیسے وہ باہر گلی میں جھانکتا مل جائے گا
چھوڑ خالی گھر کو، آ باہر چلیں گھر سے عدیم
کچھ نہیں تو کوئی چہرہ چاند سا مل جائے گا
تیز ہوتی جا رہی ہیں دھڑکنیں ایسے عدیم
جیسے اگلے موڑ پر وہ بیوفا مل جائے گا
عدیم ہاشمی
Adeem Hashmi

Comments
Post a Comment