Roshni Ke , Daeron Se Khailna Waqt e Rukhsat , Muskura Ke Daikhna
روشنی کے ، دائروں سے کھیلنا
وَقتِ رُخصت ، مُسکرا کے دیکھنا
Roshni Ke , Daeron Se Khailna
Waqt e Rukhsat , Muskura Ke Daikhna
اور اپنے ، حَوصلوں سے کھیلنا
ایک دِیدارِ مَحبت کے لیے
ڈُوبتے ، کَچے گھڑوں سے کھیلنا
زَرد خُوشبو سے ، سُلگتی شام کا
سَربرھنہ ، ڈالیوں سے کھیلنا
لڑکیوں کا ، ساحلوں کی ریت پر
جِِھلملاتی ، سِیپیوں سے کھیلنا
ایک اَن دیکھے ، سَفر کی چاہ میں
راستوں کی ، وحشتوں سے کھیلنا
بے اِرادہ ، توڑ دینا چُوڑیاں
اور بِِکھری ، کِرچیوں سے کھیلنا
گیلانی نوشی
Noshi Gailani

Comments
Post a Comment