Bholy Se Muhabbat Kar Baitha, Nadan Tha Bechara , Dil Hi Toh Hy Har Dil Se Khata Ho Jati Hy , Bigdo Na Khudara Dil Hi Toh Hy
بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچاراہ، دل ہی تو ہے
ہر دل سے خطا ہو جاتی ہے، بگڑو نہ خدارا دل ہی تو ہے
Bholy Se Muhabbat Kar Baitha, Nadan Tha Bechara , Dil Hi Toh Hy
Har Dil Se Khata Ho Jati Hy , Bigdo Na Khudara Dil Hi Toh Hy
اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائے
سینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا دل ہی تو ہے
جذبات بھی ہندو ہوتے ہیں، چاہت بھی مسلماں ہوتی ہے
دنیا کا اشارہ تھا لیکن سمجھا نہ اشارہ دل ہی تو ہے
بیداد گروں کی ٹھوکر سے سب خواب سہانے چور ہوئے
اب دل کا سہارا غم ہی تو ہے، اب غم کا سہارا دل ہی تو ہے
ساحر لدھیانوی
Sahir Ludhianvi

Comments
Post a Comment