Gham Jahan Se Chudha Lo , Buhat Udas Hon Main Mujhe Galy Se Laga Lo Buhat Udas Hon Main
غم جہاں سے چھڑا لو، بہت اداس ہوں میں
مجھے گلے سے لگا لو،بہت اداس ہوں میں
Gham Jahan Se Chudha Lo , Buhat Udas Hon Main
Mujhe Galy Se Laga Lo Buhat Udas Hon Main
جو دل میں ٹیس سی اُتھتی ہے ان نظاروں سے
میں تھک گیا ہوں کئی ٹوٹتے سہاروں سے
اب اور بوجھ نہ ڈالو، بہت اداس ہوں میں
نجانے کب یہ طریقہ، یہ طور بدلے گا
دکھوں کا، رنج و مصیبت کا دور بدلے گا
مجھے جہاں سے اٹھا لو، بہت اداس ہوں میں
ساحر لدھیانوی
Sahir Ludhainvi

Comments
Post a Comment