Sar Peh Har Tuhmat o Buhtan Utha Laity Hein Hum Murawat Mein Hi Nuqsan Utha Laity Hein
سر پہ ہر تُہمت و بہتان اٹھا لیتے ہیں
ہم مُروَّت میں ہی نقصان اٹھا لیتے ہیں
Sar Peh Har Tuhmat o Buhtan Utha Laity Hein
Hum Murawat Mein Hi Nuqsan Utha Laity Hein
زخم جب کوئی دکھاتا ہوں تو احباب مرے
طنز کرتے ہیں نمکدان اٹھا لیتے ہیں
بعض اوقات یہ حالات کے مارے ہوئے لوگ
کچھ کمینوں کے بھی احسان اٹھا لیتے ہیں
کس مہارت سے وہ باتوں سے مُکر جاتے ہیں
کتنی جلدی سے وہ قرآن اٹھا لیتے ہیں
ہم کرائے کے مکانوں کے مکیں ہیں بابر
دل جو لگتا ہے تو سامان اٹھا لیتے ہیں

Comments
Post a Comment