Waqt Ki Umar , Kia BaRy Ho Gi Ik Tere Wasal Ki , GhaRy Ho Gi
وقت کی عُمر، کیا بڑی ہو گی
اِک تیرے وصل کی، گھڑی ہو گی
Waqt Ki Umar , Kia BaRy Ho Gi
Ik Tere Wasal Ki , GhaRy Ho Gi
دستکیں دے رہی ہے پلکوں پر
کوئی برسات کی، جھڑی ہو گی
کیا خبر تھی کہ نوکِ خنجر بھی
پُھول کی ایک پنکھڑی ہو گی
زُلف بل کھا رہی ہے ماتھے پر
چاندنی سے صبا، لڑی ہو گی
اے عدم کے مسافرو ہوشیار
راہ میں زندگی کھڑی ہو گی
کیوں گرہ گیسوؤں میں ڈالی ہے
جاں کسی پُھول کی اڑی ہو گی
اِلتجا کا ملال کیا کیجیے
اُن کے در پر، کہیں پڑی ہو گی
موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ
زندگی کی کوئی کڑی ہو گی
ساغؔر صدیقی
Saghar Siddiqui

Comments
Post a Comment