Aap Ke Maan Se Muhabbat Thi Aap Ne Maan Tak Nahi Rakha
آپ کے مان سے محبت تھی
آپ نے مان تک نہیں رکھا
Aap Ke Maan Se Muhabbat Thi
Aap Ne Maan Tak Nahi Rakha
پھول تو پھول، بعد میں ہم نے
گھر میں گلدان تک نہیں رکھا
تیرا ارمان تھا یہی شاید
تیرا ارمان تک نہیں رکھا
آپ ملنے کی بات کرتے ہو
ہم نے امکان تک نہیں رکھا
عشق نرگس کی بیل ہے جس نے
خود کو دالان تک نہیں رکھا
چند یادیں ہیں، تھوڑے وعدے ہیں
اور سامان تک نہیں رکھا
دل کی دولت عجیب دولت ہے
ہم نے دربان تک نہیں رکھا
نظم کہہ لی ہے اس کی آنکھوں پر
اور عنوان تک نہیں رکھا
زرش گوندل
Zarsh Gondal

Comments
Post a Comment