Aapko Dekh Ke Aisa Yeh Guman Hota Hai Chand Chupta Hai Keh Taron Ka Saman Hota Hai
آپ کو دیکھ کے ایسا یہ گماں ہوتا ہے
چاند چھپتا ہے کہ تاروں کا سماں ہوتا ہے
Aapko Dekh Ke Aisa Yeh Guman Hota Hai
Chand Chupta Hai Keh Taron Ka Saman Hota Hai
ہمنشیں یوں تو زمانے میں میسر ہیں پر
آپ کے جیسا کہاں کوئی جواں ہوتا ہے
شامِ فرقت میں تری یاد کسک بنتی ہے
دل کے ویرانے میں جب کوئی دھواں ہوتا ہے
کون پہچانے گا اس بھیڑ میں چہرہ اپنا
ہر کوئی اپنے ہی اندر سے نہاں ہوتا ہے
کون رکھتا ہے محبت کے دیئے آنکھوں میں
تیرے خوابوں سے ہی روشن یہ جہاں ہوتا ہے
پاس رہ کر بھی تری پیاس تو رہتی ہے پر
فاصلہ کوئی نہ ہو تب بھی گماں ہوتا ہے
آج جی بھر کے ان آنکھوں سے تمھیں دیکھیں گے
خواب میں دیکھنا تو روز یہاں ہوتا ہے
روبینہ ناز بینا
Rubina Naz Bina

Comments
Post a Comment