Haqeeqaton Mein Tumhein Ho Tasawarat Mein Tum Mere Qareeb Ho Itny Mery Hayat Mein Tum
حقیقتوں میں تمہیں ہو تصورات میں تم
میرے قریب ہو اتنے میری حیات میں تم
Haqeeqaton Mein Tumhein Ho Tasawarat Mein Tum
Mere Qareeb Ho Itny Mery Hayat Mein Tum
میں منزلوں سے بھٹک جاؤں، غیر ممکن ہے
ہو میری روح میں موجود، میری ذات میں تم
یہ گردشیں میرے دامن کو چھو نہیں سکتیں
مجھے یقین ہے جب تک ہو میرے ساتھ میں تم
تلاش کر کے بھی دیکھا، نہیں ملا تم سا
وہ ایک حسن مجسم ہو کائنات میں تم
تمہارا ذکر میری زندگی کا مقصد ہے
ہر ایک شعر میں تم ہو، ہر ایک بات میں تم
ہر ایک دن ہے تیری جستجو، تیری چاہت
جنون عشق کی شامل ہر ایک رات میں تم
تمہارے قرب کا حاصل میری ضمانت ہے
قضا کے وقت بھی شایاںؔ کی نجات میں تم

Comments
Post a Comment