Kisi Ki Mehrubani Chal Rahi Hai Humary Bhi Kahani Chal Rahi Hai
کسی کی مہربانی چل رہی ہے
ہماری بھی کہانی چل رہی ہے
Kisi Ki Mehrubani Chal Rahi Hai
Humary Bhi Kahani Chal Rahi Hai
وہ مجھ سے گفتگو فرمارہے ہیں
نسیمِ خوش گمانی چل رہی ہے
عقیدت مند نابینا ہیں جب تک
تمہاری حکمرانی چل رہی ہے
وہ ہونٹوں کو سیے بیٹھے ہیں لیکن
زبانِ بے زبانی چل رہی ہے
عبداللہ خالد
Abdullah Khalid

Comments
Post a Comment