Mere Pak Saein Main Khaak Saein Main Buhat Hoi Ghamnak Saein
"فریاد"
''FARYAD''
مرے پاک سائیں، میں خاک سائیں
میں بہت ہوئی غمناک سائیں
Mere Pak Saein Main Khaak Saein
Main Buhat Hoi Ghamnak Saein
میں بھینٹ چڑھی ان فیصلوں کی
مری ہو گئی جان وبال سائیں
مرا پریتم مجھ سے کھو جائے گا
مرا جیون کوڑا ہو جائے گا
کہیں تُل نہ جاؤں پتھروں میں
کہیں رُل نہ جاؤں مٹیوں میں
کوئی مانے گا انکار نہیں
کوئی پی بن لے گا سار نہیں
میں ہو جاؤں گی قربان سائیں
میں ہو جاؤں گی ویران سائیں
مجھے سسی بن کر نئیں رُلنا
مجھے سوہنی بن کر نئیں تَرنا
میں دل ہاتھوں مجبور سائیں
میں ہو گئی چور و چور سائیں
مرا ہو گا نہیں مقسوم پیا
مرا روئے گا وہ معصوم پیا
مرا عشق سلامت رکھ لینا
مری لاج تمہارے ہاتھ سائیں
ہمیں مل کر مار ہی دینا ہے
کچھ ظالم تلخ مزاجوں نے
مجھے دکھ کے ہاتھ میں دینا ہے
ان جگ کے ریت رواجوں نے
مرے آنسو بیچ قطار سائیں
مری سن لو چیخ پکار سائیں
زین شکیل
Zain Shakeel

Comments
Post a Comment