Sang Rezon Ko Saleeqay Se Hata Dety Thay Hum Keh Har Zakham Ko Chutki Mein URa Dete Thay
سنگ ریزوں کو سلیقے سے ہٹا دیتے تھے
ہم کہ ہر زخم کو چٹکی میں اڑا دیتے تھے
Sang Rezon Ko Saleeqay Se Hata Dety Thay
Hum Keh Har Zakham Ko Chutki Mein URa Dete Thay
غم کے گارے سے بناتے تھے وفاوں کے دیئے
پھر جلا کر انہیں اشکوں سے بجھا دیتے تھے
کیسا شفاف سا ہوتا تھا یہ دل کا شیشہ
بال آُ جائے جو اس میں تو ہٹا دیتے تھے
نفرت و بغض و عداوت سے نہیں تھا مطلب
روٹھ جاتا جو کوئی اس کو ہنسا دیتے تھے
اس کے آتے ہی یہ گھڑیال کو پیچھے کر کے
اس کی رفتار کو چپکے سے گھٹا دیتے تھے
چاہے وہ دوست یا دشمن کہ رقیب جاں ہو
ہاتھ پھیلا کے اسے صرف دعا دیتے تھے
آج یہ حال ہوا خود کو بھلا بیٹھے ہیں
ہم جو بھولوں کو سبق یاد کرا دیتے تھے
رضیہ سبحان
Razia Subhan

Comments
Post a Comment