Tumhari Dastras Se Maora Hone Se Pehle Qafas Ko Dy Lon Ik Bosa Reha Hone Se Pehle
تمہاری دسترس سے ماورا ہونے سے پہلے
قفس کو دے لوں اک بوسہ رہا ہونے سے پہلے
Tumhari Dastras Se Maora Hone Se Pehle
Qafas Ko Dy Lon Ik Bosa Reha Hone Se Pehle
خبر تھی، ہجر دونوں کے لیے ہے جاں کشیدہ
نہیں سوچا مگر تم نے جدا ہونے سے پہلے
کُھلا اب جا کے میری منتظر تھیں کائناتیں
میں کیا محدود تھی بے انتہا ہونے سے پہلے
کسی کے عشق نے کیسی مجھے یہ چُپ لگائی
میں کتنا بولتی تھی بے صدا ہونے سے پہلے
نجانے کیوں یقیں تھا، ساتھ ہے تیرا ابد تک
تھا کتنا زعم تیرے بیوفا ہونے سے پہلے
جُدا رستے نہ کر ڈالے خدائی کا یہ لہجہ
بس اتنا سوچ لینا تم خدا ہونے سے پہلے
فقط اک رسم ہے رسمِ جدائی ورنہ نسریںؔ
کوئی دُوری سی دُوری تھی جُدا ہونے سے پہلے
نسریںؔ سید
Nasreen Sayed

Comments
Post a Comment