Woh Guman Guman Sa , Piyas Sa Kabhi Door Sa , Kabhi Paas Sa
وہ گماں گماں سا، پیاس سا کبھی دور سا، کبھی پاس سا Woh Guman Guman Sa , Piyas Sa Kabhi Door Sa , Kabhi Paas Sa کبھی چاندنی میں چھپا ہوا کبھی خوشبوؤں میں بسا ہوا کبھی صرف اس کی شباہتیں کبھی صرف اس کی حکایتیں کبھی صرف ملنے کے سلسلے کبھی صرف اس سے ہیں فاصلے کبھی دور چلتی ہواؤں میں کبھی مینہ برستی گھٹاؤں میں کبھی بدگماں، کبھی مہرباں کبھی دھوپ ہے، کبھی سائباں کبھی بند دل کی کتاب میں کبھی لب کشاں وہ خواب میں کبھی یوں کہ جیسے سوال ہو کبھی یوں کہ جیسے خیال ہو کبھی دیکھنے کے ہیں سلسلے کبھی سوچنے کے ہیں مرحلے کبھی صرف رنگِ بہار سا کبھی صرف ایک غبار سا کبھی دسترس کے قریں قریں کبھی دور پاس کہیں نہیں