Dil Ajab Mukhamson Mein Rehta Hai Kon In DhaRkanon Mein Rehta Hai
دل عجب مخمصوں میں رہتا ہے کون اِن دھڑکنوں میں رہتا ہے Dil Ajab Mukhamson Mein Rehta Hai Kon In DhaRkanon Mein Rehta Hai بھول سکتا نہیں کبھی تم کو ذہن کیوں واہموں میں رہتا ہے دیکھتی ہوں لکیر ہاتھوں کی تو کہاں زائچوں میں رہتا ہے ایک بجھتا دِیا محبت کا ہر سمے سانحوں میں رہتا ہے اک بدن کو سمیٹ لینے کا رنگ سا خواہشوں میں رہتا ہے سن لے میری دعا مرے مالک وہ بڑے حادثوں میں رہتا ہے عائشہ شرمین Aisha Sharmeen