پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر اور ڈراما نویس جنہوں نے عوامی تجربات کو آواز دی۔ مختصر تعارف تخلص :عدیم اصلی نام :فصیح الدین پیدائش :یکم اگست، 1946| فیروز پور, پنجاب، ہندوستان وفات :5، نومبر،2001 | شکاگو, ریاستہائے متحدہ امریکا 1970ءمیں لاہور آ گئے۔اس دوران انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے گیت لکھے ۔ان کا کلام ادبی جریدوں میں چھپنے لگا۔ عدیم ہاشمی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے ایک ڈرامہ ،آغوش، بھی تحریر کیا۔اور مشہور ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کے لئے بھی کچھ ڈرامے تحریر کئے۔ بعد ازاں راولپنڈی منتقل ہو گئے۔ 2001ءمیں اپنےعزیز اور ممتاز شاعر افتخار نسیم کے پاس امریکا چلے گئے۔عدیم ہاشمی اردو کے جدید شعراء میں ہوتا ہے۔ عدیم ہاشمی اردو ادب کے افق پر چمکنے والے ان ستاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔جنکی تعریف بیان کرتے ہوئے تاریخ کی سیاہی ختم ہو جائے ۔لیکن حق ادا نہیں ہو سکے گا ۔ 60اور 70کی دہائی میں پاکستان میں جدید غزل کے رجحانات منظرِعام پر آئے اور کئی ایک شعرا نے اس میدان میں اپنے فن کے جھنڈے گاڑے۔ ظفر اقبال کا نام اس سلسلے میں اہم ترین ہے۔ ان کے علاوہ خالد احمد‘ نجیب احمد‘ صابر ظفر‘ جاوید ...